وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر جنیوا روانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ  روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ جنیوا میں منعقدہ ہیومن رائٹس کونسل کے 42 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس دوران شاہ محمود قریشی ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور دنیا بھر سے تشریف لائے ہوئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ، جنیوا میں او آئی سی ، ڈبلیو ایچ او کے رہنماؤں اور مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور انہیں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف اور نقطئہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات کی جانب دنیا کی توجہ دلائیں گے۔

واضح رہے جنوبی ایشیاء میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں