9 محرم الحرام: جلوسوں و مجالس عزا کا انعقاد، سیکیورٹی سخت

9 محرم الحرام: جلوسوں و مجالس عزا کا انعقاد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد: 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور ملتان سمیت دیگر شہروں سے برآمد ہوئے۔

ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

مجالس کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پہ اسکاؤٹس بچوں نے بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دیں

حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں دی جانے والی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہدائے کربلا کی سیرت و کردار پر علمائے کرام، ذاکرین، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نے  روشنی ڈالی۔

وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری جی -6  سے  دوپہر ایک بجے برآمد ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں مجالس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح، علم اور تازیوں کے جلوس برآمد ہوئے اور نمائش چورنگی سے پیپلز چورنگی اور صدر سے براستہ ایم اے جناح روڈ، ریڈیو پاکستان و کھارادر سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوئے۔

شرکائے جلوس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شہر میں سات ہزار سے زائد رینجرز و پولیس اہلکاروں کو تعینات کیے گئے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ تمام گزرگاہوں سمیت دیگر مقامات پراپنی ذمہ داریاں سرانجام دی۔

شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پہ پابندی عائد ہے جب کہ موبائل فون سروسز بھی عارضی طور پر معطل کی رہی

کراچی:8،9اور 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے حوالے سے  متبادل روٹ پلا ن جاری

راولپنڈی کی امام بارگاہ یادگار حسین کمرشل مارکیٹ سے علم کا جلوس برآمد ہا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ یادگار حسین پہ اختتام پذیر ہوا۔

لاہور میں جلوس و مجالس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیے۔

شہر کا مرکزی جلوس پانڈواسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

پشاور میں شبیہہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہو کر براستہ صدرروڈ، فخرعالم روڈ، کالی باڑی اور فوارہ چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ہال پراختتام پذیر ہوا۔

عشرہ محرم،ڈبل سواری پر پابندی،موبائل فون سروس کہاں معطل ہوگی؟

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی موبائل فون سروسز صبح چھ بجے سے شب 12 بجے تک بند رہی جب کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پہ پابندی عائد ہے۔

ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے طے شدہ مقام پہ اختتام پذیر ہوا۔


متعلقہ خبریں