پاکستان نے کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

دنیا میں آج یوم شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے دعویٰ کو مسترد کر دیا۔

اس ضمن میں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول کے مطابق دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مقبوضہ وادی بدستور دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کی سب سے زیادہ فوجی تعیناتی چل رہی ہے، بھارت جان بوجھ کر مقبوضہ وادی کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اورحریت قیادت گھروں اورجیلوں میں بند ہے جس پر عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آوازیں اٹھا رہی ہیں۔

ان  کا کہنا تھا کہ بھاری فوجی پیلٹ گنز کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں، عالمی برادری بھارت کے کسی بھی جھوٹے آپریشن کی سنگینی کو سمجھے اور مقبوضہ وادی  میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

یاد رہے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے میڈیا بریفنگ میں دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں صورت حال توقع سے زیادہ بہتر ہے، اکثریت آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے حق میں ہے۔


متعلقہ خبریں