لوگوں کا ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کہنا غلط ہے، خورشید شاہ


سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم آبادی کے مطابق معیشت کو ترقی دینے کے لیے کچھ نہیں کرتے ہیں۔ لوگوں کا ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کہنا افسوناک ہے۔

سکھر میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال قبل پاکستان خلیجی ممالک سے بہت آگے تھا۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم اتنا پیچھے کیوں رہ گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو اچھے تعلیمی اداروں کی طرح کیوں اچھا نہیں بنا سکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں ملک کس طرح ترقی کرے گا؟ آج ہر ادارہ آنکھیں دکھاتا ہے کہ میں دکھاؤں گا کہ میں کیا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے مجھ سے جو ہوتا ہے وہ کرتا ہوں لیکن میں اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔ ادارے آج بھی موجود ہیں لیکن آج ماضی والا جذبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے چودہ سو ارب روپے قرضوں میں چلے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں