ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگرہ پر گوگل کا خراج عقیدت

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگرہ پر گوگل کا خراج تحسین

اسلام آباد: ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل ان سے منسوب کر دیا۔

یہ ڈوڈل ایک پینٹنگ کی صورت میں پیش کیا گیا جسے پاکستان میں گوگل کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ وہ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی ۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔

روتھ فاؤ نے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سسٹر بیرنس کے ساتھ میکلو روڈ پر ڈسپنسری سے کوڑھ کے مریضوں کی خدمت شروع کی۔ جس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے میری ایڈیلیڈ لپروسی سنٹر کی بنیاد رکھی۔ یہ سنٹر 1965ء تک اسپتال کی شکل اختیار کر گیا۔

ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی کوششوں سے 1996 میں  پاکستان سے جذام کا خاتمہ ہوا  اورعالمی ادارہ صحت نے پاکستان کوجذام پر قابو پانے والا ملک قرار دے دیا۔ 1988ء میں ڈاکٹر فاؤکو پاکستان کی شہریت دے دی گئی۔

گراں قدر خدمات پر پاکستانی حکومت کی جانب سے انہیں ہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے بھی نوازا گیا۔

جبکہ جرمن حکومت نے انہیں بیم بی ایوارڈ اور آغا خان یونیورسٹی نے روتھ فاؤ کو ڈاکٹر آف سائنس کا ایوارڈ بھی دیا۔

 


متعلقہ خبریں