پی ایس ایل کے گانوں کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم


اسلام آباد: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل تھری) کوشائقین کےلیےدلچسپ بنانےمیں شریک ٹیموں کے لئے تیارہ کردہ گانوں کا اہم کردار رہا ہے۔

گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی تھی جس کے بعد مقابلے شروع ہو چکے ہیں۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں کی ٹیمیں شامل ہیں اس لئے یہ پورے پاکستان کی لیگ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ٹیموں کے جھنڈوں سے ڈی پییزاور کورفوٹوز کو رنگ دیا۔ ٹیموں کے آفیشل گانے ریلیز کے چند دنوں کے اندر مقبول ہوکرسوشل میڈیا پر گونجنے لگے۔

پی ایس ایل تھری کا آفیشل سانگ دل سے جان لگا دےعلی ظفر نےگایا۔ گانے کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں فلمایا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے آفیشل سانگ میں بہت سے کھلاڑی دکھائی دیئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ویڈیو میں شامل نہ کرنے پر شائقین کافی مایوس ہوئے۔

لاہور قلندرز کا آفیشل سانگ فرنچائزآنررانا فواد نےخود لکھا اور گایا ہے۔ گانے میں لاہور شہر کی ثقافت کو کرکٹ کے میدانوں سے جوڑا گیا ہے۔

پشاور زلمی کا گانا تین مختلف زبانوں میں گایا گیا ہے۔ اردومیں ہم زلمی، پشتو میں پیخورزلمی اور انگریزی میں ییلو سٹورم (پیلا طوفان) برطانوی ریپ اسٹار معاز بونافائیڈ نے گایا ہے۔

https://youtu.be/wIF6a1Sos6k

کراچی کنگز کا آفیشل سانگ دے دھنا دھن معروف گلوکار شہزاد رائے نےگایا ہے۔

ایونٹ میں پہلی بار شریک ملتان سلطانز کا آفیشل گانا جھوم جھوم ملتان وقار احسن آواز میں ریکارڈ کیاگیا ہے۔

پی ایس ایل تھری کے میچز پہلی بار بھارت میں لائیو نشر کئے جا رہے ہیں۔ جب کہ برطانیہ و یورپ سمیت متعدد ممالک میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا یہ ایونٹ براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں