آئی ٹی کے فروغ کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے ایک سال میں کیا کیا؟


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حکومت نے  ایک سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور سرکاری اداروں میں اس کے استعمال کے حوالے سے بڑے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، جس میں محافظ ایپ متعارف کرانے سے لیکر پوسٹل سروس کو ڈیجیٹلائز کرنا شامل ہے۔

مختلف سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی فہرست درج ذیل ہے۔

1. ورچوؤل ون  اسٹاپ شاپ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو آسان بنانے کے لیے ون ورچوؤل اسٹاپ شاپ متعارف کرایا ہے۔  اس کے ذریعے ٹیکس کی وصولی کو آسان بنانے کے لیے ان کمپنیوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے منسلک کیا گیا ہے۔

2. متبادل ترسیل چینل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے اس سال مارچ میں متعارف کرائے گئے ’’متبادل ترسیل چینل‘‘  کے ذریعے ٹیکس دہندہ گان انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور دیگر طریقوں سے گھر بیٹھے پانچ سے دس منٹ کے دورانیے میں اپنا ٹیکس جمع کراسکتے ہیں۔

یہ سہولت ٹیکس دہندہ گان  کے لیے پورا ہفتہ دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ائرپورٹس پر جدید ڈیجیٹل ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب

3۔ ٹیکس آسان موبائل ایپ

ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون سے ٹیکس دہندہ گان کی فہرست میں  اپنے این ٹی این/ایس ٹی آر این ا ور دیگر تفصیل کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

مختلف دفاتر کا چکر لگانے کے بجائے ٹیکس دہندہ گان اس ایپ کے ذریعے اپنے موبائل فون سے ٹیکس کے حوالے سے دستیاب فام پر کر کے آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

4. براڈ بینڈ نیٹ ورکس

حکومت نے شمالی اور جنوبی وزستان، بنوں، لکی مروت اور دیگر علاقوں میں موبائل فون صارفین کی سہولت کے لیے براڈ بینڈ نیٹ ورکس کا آغاز کردیا ہے۔

براڈ بینڈ نیٹ ورکس کےذریعے 65 لاکھ صارفین کو موبائل فون سروس فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے ذریعے 40 کے قریب مزید گاؤں اور دوردراز علاقوں میں موبائل فون سروس فراہم کرنے کے لیے لائنیں بچھائی جارہی ہیں۔

5.  اسٹارٹ اپس

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 5 انکیوبیشن مراکز  متعارف کرائے گئے جس کے ذریعے اب تک 1.3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے  اور تقریباً 9,000 نئی ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔

6۔ سائنس اور ٹیکنالوجی اسکولوں کا قیام

حکومت نے سرکاری اسکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے  اور ان  کو جدید اسکولوں میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت شروع میں 1,500 اسکولوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی اسکولوں میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں