آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کمانڈر سے ملاقات

آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کمانڈر سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کی ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان اور کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کے درمیان خطے کی جیواسٹریٹجک ماحول پر بھی بات چیت کی گئی۔

بعدازاں جنرل کینتھ مکینزی دورہ پاکستان مکمل کرکے 17 رکنی وفد کے ہمراہ واپس روانہ ہوگئے۔

امریکی دفاعی وفد نور خان ایئر بیس سے سی فورٹی طیارے پر افغانستان روانہ ہوا۔


متعلقہ خبریں