ایک سال میں دوسرے عمرے کی فیس معاف


ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک سال میں دوسری بار عمرہ کرنے کی فیس معاف کردی ہے۔

وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے سعودی فرمانرا اور شہزاہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کی تصدیق کی ہے۔

ان کے مطابق مذکورہ شاہی فرمان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کوسہولیات فراہم کرنے میں کتنی دلچسپی رکھتی ہے۔

ڈاکٹر محمد صالح کے مطابق اس حکم کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ سعودی حکومت مکہ، مدینہ اور دہگر مقدس مقامات پر جاری تعمیرات کے باوجود کثیر تعداد میں زائرین کو سہولیات فراہم کر سکتی ہے۔

بنتن نے کہا کہ شاہی فرمان کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ویژن2030 تک بڑے مقاصد کا حصول ممکن بنایا جائے جس کے تحت 3 کروڑ مسلمانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وژن کے تحت مسلمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ پرسکون اور سہل طریقے سے مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔


متعلقہ خبریں