اولمپک 2020: ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈز کیلئے ڈراز کا اعلان ہوگیا


‏ٹوکیو: اولمپک2020 میں ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈز کیلئے ڈراز کا اعلان ہوگیا ہے جس میں پاکستان کا قرعہ نیدرز لینڈ کیخلاف نکلا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک 2020 میں کوالیفائی کرنے کے لیے نیدرلینڈ کے خلاف دو میچ کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں ہوں گے اور جیتنے والی ٹیم ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریے گی۔

کوالیفائنگ راونڈ میں سپین بمقابلہ فرانس، کینیڈا مقابلہ آئرلینڈ، بھارت بمقابلہ روس، نیوزی لینڈ بمقابلہ کوریا، جرمنی بمقابلہ آسٹریا اور انگلینڈ بمقابلہ ملائشیا ہوگا۔

خیال رہے کہ ولپمک2020 جاپان کے شہر ٹوکیوں میں ہوں جن میں 33 مختلف کھیلوں کے کل 339 ایونٹس منعقد ہوں گے جو 24 جولائی سے 9 اگست تک جاری رہیں گے۔

انتظامیہ نے ویب سائٹ پورٹل جاری کیا ہے جس کے ذریعے کھیلوں میں شامل مختلف ایونٹس کے ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔

جاپانی شہری آن لائن ٹکٹس نہیں خرید سکتے انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں