سری لنکا کے دورہ پاکستان سے قبل دس کھلاڑیوں کا اہم اعلان

سری لنکا کے دورہ پاکستان سے قبل دس کھلاڑیوں کا اہم اعلان

فائل فوٹو


لاہور: پاک سری لنکا سیریز کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی کہ مہمان ٹیم کے 10 کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

جنہوں نے تحفظات کا اظہار کیا ان میں لاسیت مالنگا، ڈیکویلا، دھنن جیا، تھیسارا پیریرا، اکیلہ دھنن جیاء، اینجیلو میتھیوز۔ دینش چندی مل،  کپتان دیموت کارناراتنے اور سورنگا لکمل شامل ہیں۔

سری لنکن بورڈ کے چیف سیلکٹراسانتھا ڈی میل کے مطابق انتظامیہ نے تمام کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے لیے فیصلہ کرنے کی پوری چھوٹ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سری لنکا سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا گیا

ترجمان سری لنکن بورڈ کے مطانق کئی سینئیر کھلاڑیوں کے انکار کے بعد سیلکٹرز نے ٹی20 اور ون ڈے کے لیے اسکواڈ فائنل کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کے نام منظوری کے لیے وزیر کھیل ہرین فرنینڈو کو بھیج دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو چیف سیکیورٹی ایڈوائزر روشن گونیتیلکے نے دورہ پاکستان سے متعلق بریفنگ بھی دی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچیز کھیلے جائیں گے۔ سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی جہاں تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 29 ستمبر بروز اتور جبکہ تیسرا میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

دونوں ٹیمیوں کے درمیان تین ٹی 20 میچ بھی ہوں گے جن کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ اکتوبر کو پہلا ٹی 20 میچ ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ اسی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7 اور 9 اکتوبر کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں