فواد چوہدری پانی کی اے ٹی ایم بنائیں گے

سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے، فواد چودھری

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک روپے لیٹر پانی اور بائیو گیس پلانٹ کے بعد پانی کی اے ٹی ایم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبادی کا پانچ فیصد حصہ بازار سے منرل واٹر خریدنے کی سکت رکھتا ہے، لہذا وہ پانی کی دکانوں کے ذریعے عام آدمی کو تقریباً ایک روپے فی لیٹر صاف پینے کا پانی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوپدری نے کہا کہ ہم نے ہر تحصیل سے پانی کے نمونے لیے ہیں اور ضرورت کی مناسبت سے وہاں پانی صاف کرنے والے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا ان پلانٹس کے پانی کی کوالٹی کسی بھی برانڈڈ بوتل والے منرل واٹر سے کم نہیں ہوگی اور اس کی قیمت پچھتر پیسے سے ایک روپیہ فی لیٹر ہو گی۔

مزیدجانیں:  فواد چوہدری کا گھریلو استعمال کیلئے چھوٹے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پانی بنانے کا کاروبار نہیں کرتی اور نہ کوئی ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت احساس پروگرام سے  ہر تحصیل کے لوگوں کو قرضہ دے گی تاکہ وہ علاقے کی سطح پر پانی کا کاروبار کر سکیں۔

انہوں نے کہا یوں سمجھ لیں پانی کی دکانیں ہوں گی یا واٹر اے ٹی ایم ہوں گے جہاں سے لوگ پانی وصول لے سکیں گے۔

خیال رہے اس سے قبل فواد چوہدری گھریلو استعمال کے لیے چھوٹے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنانے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک گیزر کے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنایا ہے جو نامیاتی کچرا دان کے طور پر کام آئے گا۔

یونٹ کی قیمت تقریباً 35 ہزار روپے ہے جو 5 سے 6 افراد والے خاندان کی ضرورت کے لیے گیس پیدا کر سکے گا۔


متعلقہ خبریں