رشتے سے انکار پر چچی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

رشتے سے انکار پر چچی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: رشتہ دینے سے انکار پر چچی کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے جرم ثابت ہو جانے پر ناصر خان کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

انسانیت سوز جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق مجرم نے 2010 میں رشتہ دینے سے انکار کرنے پر اپنی ہی چچی رشیدہ بی بی کو قتل کر دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ کراچی کے ضلع جنوبی کے چاکیواڑہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

جمعہ کے روز عدالتی کارروائی کے بعد مجرم کو سزائے موت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شازیہ آصف نے سنائی۔


متعلقہ خبریں