ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم حیدر آباداور فیصل آباد ڈویژن  میں چند  مقامات  پر  گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ: نگر پارکر 10 ، سکرنڈ 02،  پنجاب: جھنگ میں  01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 45 ، تربت 44 اور دادو 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں