ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ التوا کے قانون کی منظوری دے دی

ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ التوا کے قانون کی منظوری دے دی

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے بریگزٹ میں التوا کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد حکومت معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بریگزٹ التوا کرنے کی پابند ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق دارالامرا سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے  بل ’6‘ کو شاہی منظوری مل گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں پہلی شکست

قواعد و ضوابط کے تحت ملکہ الزبتھ دوئم کی منظوری کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کسی معاہدے کے بغیر 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ نہیں ہو سکیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق برطانوی دارالعوام کے اسپیکر جان برکاؤ نے آئندہ چند ہفتوں میں مستعفیٰ ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

آج شب برطانوی پارلیمنٹ معطل کر دی جائے گی

اسپیکر جان برکاؤ نے قبل از وقت انتخابات کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کا ساتھ نہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں