بھارتی کوچ کے مقابلے میں مصباح الحق کو کتنی تنخواہ دی جا رہی ہے؟


اسلام آباد: پاکستان کے نومنتخب کوچ کم چیف سیلکٹر مصباح الحق کی تنخواہ کرکٹ کے حلقوں میں آج کل زیر بحث ہے تاہم اگر بھارتی کوچ روی شاستری کے معاہدے سے اس کا موازنہ کریں تو ان کی تنخواہ انتہائی کم ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق روی شاستری کے نئے معاہدے کے تحت ان کی تنخواہ میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت انہیں ماہانہ تنخواہ 21 کروڑ پاکستانی روپے دیئے جائیں گے جو سالانہ 252 کروڑ روپے بنتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کی تنخواہ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا تھا کہ سابق کوچ مکی آرتھر کے ساتھ جو معاہدہ طے پایا تھا اس کے برابر ہی مصباح الحق کو بھی تنخواہ دی جائے گی۔

مکی آرتھر کو ماہانہ 20 ہزار ڈالر دیئے جاتے تھے اس لحاظ سے مصباح الحق کو 32 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو سالانہ 4 کروڑ روپے بنتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے ہیڈ کوچ کی تنخواہ بھارتی کوچنگ اسٹاف سے بھی انتہائی کم ہے۔ بھارتی بولنگ کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ رام کریشن سریدھار کو سالانہ 7 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں