شاداب خان کی وطن واپسی


لاہور: ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے لیے کیریبئن پریمیئر لیگ چھوڑ کر نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان وطن واپس آگئے ہیں۔

شاداب کی جگہ گیانا ایمیزون واریئرز نے جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

شاداب خان کو سری لنکا سیریز کی تیاری اور ڈومیسٹک کرکٹ  کے لیے وطن واپس آنا پڑا۔

عمران طاہر گزشتہ برس بھی ایمازون واریئرز کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں ان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ٹیم فائنل کھیلنے میں کامیاب رہی تھی۔

40 سالہ عمران طاہر ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لیگ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

شاداب کی لیگ میں کارکردگی انتہائی متاثر کن رہی ہے جہاں انہوں نے متعدد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں