‘کشمیر کی صورتحال ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندھی کر رہی ہے’

کشمیر:کرفیو کا 33 واں دن،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر کو بولنے دو مہم شروع کردی

جنیوا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے پانچ اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہیں۔

انہوں نے یہ بات  جنیوا میں جاری ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ ء صحت ( WHO)ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات کے دوران کہی ۔

دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کے سبب انسانی جانوں کو درپیش شدید خطرات کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹاف کو حاملہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندھی کر رہی ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت ، لاکھوں نہتے کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔


متعلقہ خبریں