کشمیر میں مظالم، پاکستان نے ڈوزیئر تیار کرلیا

کشمیر میں مظالم، پاکستان نے ڈوزیئر تیار کرلیا

اسلام آباد: پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کیلئے سرگرم ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی درندگی کے خلاف 115 صفحات پر مشتمل ڈوزئیر تیار کرلیا۔

ڈوزئیر میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کی تفصیل اور تصاویر بھی موجود ہیں جبکہ اس میں بھارتی بربریت کا شکار لوگوں کے نام اور دیگر معلومات بھی شامل ہیں۔

پاکستان آج ڈوزئیر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں پیش کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں 37ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن ہے اور کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

اشیائے خورونوش اور ادویات ختم ہونے سے انسانی بحران جنم لینے لگا جبکہ وادی میں فاشسٹ مودی سرکار نے کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کرلی۔

عزاداران حسین کو 10ویں محرم کے جلوس نہیں نکالنے دئیے جا رہے۔ گزشتہ روز محرم کا جلوس نکالنے والوں پر بھارتی فوج نے بدترین لاٹھی چارج کیا ۔

پیلٹس لگنے سے 12 عزادار زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں