کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہے گا، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں مذہب، تعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کے خلاف قرار داد منظور

فوٹو: رائٹرز


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو قانون، انصاف اور انسانی حقوق کی بالادستی کے لیے آواز اٹھانا ہوگی۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے کرفیو نے پوری مقبوضہ وادی کو ظلمت میں دھکیل دیا ہے۔

انتونیو گوٹریس سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہیں اور یہ اقدامات اٹھا کر بھارت نے خطے میں امن کو سنگین خطرات لاحق کر دیے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے باعث مقبوضہ وادی چنار میں ایک بڑے انسانی المیہ کے پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں نافذ کرفیو نے معمولات زندگی کومفلوج کر دیا ہے جس کے باعث مقبوضہ وادی میں متعدد اقسام کے بحران جنم لے رہے ہیں۔

قبلا ازیں اقوام متحدہ کے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل برائے پیس آپریشنز خالد الخیری سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں  جاری ہیں، یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں