’  کشمیری عوام نے وادی کو کربلا کی طرح معرکہ حق وباطل کی عظیم مثال بنا دیا ‘

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ  کشمیری عوام نے مقبوضہ وادی کو کربلا کی طرح معرکہ حق وباطل کی عظیم مثال بنا دیا ہے۔ 

یوم عاشورپرقوم کے نام پیغام میں  وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آج حرمت والے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ ہے،آج ہمیں بھارتی سامراج سے برسرپیکارکشمیری عوام کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرناچاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کشمیریوں نے حق پرقائم رہتے ہوئے سنت امام حسین کوزندہ رکھا،دنیا بھرکے مسلمان حضرت امام حسین کی شہادت عظمیٰ کی بے مثال قربانی کویاد کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ تاریخ اسلام میں آج کے دن کو الگ رفعت وبلندی حاصل ہے، اسلام کی اعلیٰ اقدام کے فروغ واحیا کےلیے راہ خدا میں قربانی ہی عظمت اورکامیابی ہے، اسوہ حسین کا پیغام قلب سلیم کےلیے ہے۔

وزیراعظم عمران  نے کہا کہ اسی جذبے سے سرشاری کے بعد ہم وطن عزیز اوراقوام عالم میں قابل ذکرکردارادا کرسکتے ہیں،قوم یوعاشور پروطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کےلیے دعا کرے۔

یوم عاشور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے جاری پیغام میں ایک شعر بھی شامل کیا گیاہے:

غریب وسادہ ورنگیں ہے داستان حرم،نہایت اس کی حسین ابتدا ہے اسماعیل

یہ بھی پڑھیے: ’بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے‘


متعلقہ خبریں