تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالمنعم خان نااہل، انتخاب کالعدم قرار


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالمنعم خان کو نااہل قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما صوبائی اسمبلی میں شانگلہ کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، جس کے انتخاب کالعدم قرار دیے گئے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما شیر عالم خان نے سپریم کورٹ میں عبدالمنعم کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

درخواست گزار شیر عالم خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عبدالمنعم خان 1987 سے مارچ 2013 تک اسکول ٹیچر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے دو سال تک انتخابات نہیں لڑ سکتا ہے۔

عبدالمنعم پر الزام تھا کہ وہ انتخابات سے ایک ماہ قبل تک سرکاری عہدے پر فائز تھے۔

الیکشن کمیشن نے عبدالمنعم کو نااہل قرار دیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم کی رکنیت بحال کی تھی۔


متعلقہ خبریں