دیہاڑی دار ویلڈر کے بنک اکاؤنٹ میں کروڑوں  روپے کے لین دین کا انکشاف


راولپنڈی: ایک مقامی دیہاڑی دارویلڈر کے بنک اکاؤنٹ میں مبینہ طور پر کروڑوں  روپے کے لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔ 

اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب راولپنڈی کے  نواحی علاقہ کلرسیداں میں ایک  دیہاڑی دار مزدور کو ٹیکس ریٹرن جمع کروانے نوٹس موصول ہوا۔

محمد فیاض نامی دیہاڑی دار ویلڈر کو لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشنز پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے نوٹس جاری ہوا۔ نوٹس کے مطابق  دیہاڑی دار مزدور کی رمضان شوگر ملز کے ساتھ مالیاتی سرگرمیاں سامنے آئی ہیں۔

ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق  محمد فیاض کے بنک اکاؤنٹ میں 2015-16 میں 4126500 جبکہ 2016-17میں 7444361کی رقوم کی منتقلی کی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے نوٹس ملنے پر دیہاڑی دار مزدور محمد فیاض کے ہوش اڑ گئے ۔ محمد فیاض  عرصہ درازسے مستری کے ساتھ مزدوری کرتا ہے جبکہ اس کے دیگر تین بھائی بھی محنت مزدوری کر کے بیوی بچوں کی کفالت کرتے ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو میں  محمد فیاض کا کہنا تھا کہ شاید اس کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال ہوا  ہے ۔  ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کا نوٹس کیوں ملا اسے کچھ معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: فیکٹری ملازم اکاؤنٹ میں 50 لاکھ کی موجودگی پر ہکا بکا


متعلقہ خبریں