پولیس  کے لئے مختص’ انسداد پولیو ڈیوٹی الاؤنس‘ میں خرد برد کی شکایات


پشاور: خیبرپختونخوا پولیس  کے لئے مختص کئے گئے انسداد پولیو ڈیوٹی الاؤنس میں خرد برد کی شکایات سامنے آنے کے بعد پولیس اہلکاروں کو بنک کے ذریعے براہ راست پولیو الاؤنس فراہم کرنے  کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 

سنٹرل پولیس آفس خیبرپختونخوا نے نیانظام لاگو کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ الاؤنس کی رقم ڈی پی اوز کے بجائے اہلکاروں کے اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل ہو گی۔

سنٹرل پولیس آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے پیسے غائب ہورہے تھے یا پھر افسران کی جیبوں میں جارہے ہیں۔

سی پی او آفس کو شکایات ملنے کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کا  الاؤنس اب براہ راست ان کے بنک اکاؤنٹس میں جمع کرایا جائیگا۔

سنٹرل پولیس آفس کی طرف سے اس اقدام کے بعد پولیس اہلکاروں اطمینان اور سکھ کا سانس لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ دل سے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینگے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آگئے


متعلقہ خبریں