سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کی بھارت میں پناہ کی درخواست

سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کی بھارت میں پناہ کی درخواست

فائل فوٹو


اسلام آباد: خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار نے بھارت جانے کے بعد وہاں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔

ایک سال قبل ہی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے سے بری کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلدیو کمار نے الزام لگایا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق اور حفاظت نہیں دی جاتی۔ ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے اور انہیں بھی دو سال کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اہلخانہ سمیت بھارت کے شہر لدھیانہ میں رہائش پذیر ہیں اور سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی ہے۔

خیال رہے کہ بلدیو کمار کو پی ٹی آئی رہنما سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جن کا قتل ضلع بنوں میں 2016 میں ہوا۔

بلدیو کمار پر الزام تھا کہ انھوں نے سیاسی رقابت کی بنیاد پر سردار سورن سنگھ کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی اور انہیں قتل کرایا۔

سردار سورن سنگھ کے قتل کا مقدمہ ان کی جگہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے بلدیو کمار سمیت چھ افراد پر دائر کیا گیا تھا تاہم تمام ملزمان بری ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں