اس سال کافی خطرات  تھے جو ظاہر نہیں کر سکتے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس سے متعلق تفصیلی بریفنگ

حیدر آباد: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت  پورے ملک کی جو صورتحال ہےاس کو مد نظر رکھتے ہوئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، ہمیں اس سال کافی خطرات  تھے جو ظاہرنہیں کر سکتے۔ 

حیدر آباد آمد پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ عزاداروں کو کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کراچی اورسکھر کا دورہ کرنے کے بعد اب حیدرآباد کا دورہ کرنے آئے ہیں۔ ہم نے یوم عاشورہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک پورا پلان بنایا اسکا جائزہ لینے آیا ہوں ۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے پورے ملک کی اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سخت سیکیورٹی کی گئی ہے، ہمیں اس سال کافی تھریٹ تھے جو پبلک نہیں کر سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہا سکھر اور حیدرآباد میں کچرے کی شکایات ملی ہے اس میں بھی دیکھا جائے گا کہ اس کی کیا وجہ ہے؟

حیدر آباد آمد کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے امام بارگاہ کربلا دادن شاہ کا دورہ بھی  کیا۔ کمشنر عباس بلوچ، ڈی آئی جی نعیم شیخ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر سعید غنی  اور اراکین سندھ اسمبلی جام خان شورو اور شرجیل انعام میمن بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہور شہر کا فضائی دورہ


متعلقہ خبریں