عاشورہ محرم میں نیاز و سبیل کی روایت


ماہ محرم الحرام جہاں اور بہت ساری روایات کا امین ہے وہیں اس مہینے میں نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی بطور لنگر بہت ساری چیزیں بانٹنے کا رواج ہے۔ 

حق و باطل کے لئے مرنے جینے کا عملی مظاہرہ، واقعہ کربلا، نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کی یاد میں نو اور دس محرم کو مجالس، جلوسوں کے ساتھ جگہ جگہ لنگر اور نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع رہتا ہے ، یہ سلسلہ اتنا ہی قدیم ہے جتنا قدیم مجالس اور جلوس کا اہتمام ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں محرم الحرام کے پہلے دس دنوں یعنی عاشورہ میں  بریانی، نان حلیم، چکن قورمہ، مٹن اور حلوے کی دیگیں تیار کی جاتی ہیں، گلی محلوں اور شاہراہوں پر جا بجا پانی،، مشروبات اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جاتی ہیں۔

سیدالشہداء امام حسین کی یاد میں کئی سو سال سے جاری نذر و نیاز کے اس سلسلے میں صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ تمام شہری بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔

لاہور شہر کے عزاداران کربلاء کہتے ہیں کہ لنگر حسینی تاقیامت جاری وساری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 9 محرم الحرام: جلوسوں و مجالس عزا کا انعقاد، سیکیورٹی سخت


متعلقہ خبریں