ماڈل عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایڈیشنل سیشن عدالت نے ماڈل عبیرہ کے قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واقعہ میں ملوث تین افراد پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ملزمان پرعبیرہ کی اشیاء چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کی حراست میں قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ماڈل گرل کو قتل کرکے اس کی لاش فریزرمیں بند کردی، اس سے قبل لاش بیگ میں ڈال کرٹرک اسٹینڈ پر پھینکنے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔

ملزمہ کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے حراست میں لیا گیا بعد میں دیگر ملزمان کا علم ہوا۔

ملزمان کے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کیا۔ گواہان کی شہادتیں اورجرح کے بعد ملزمان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عبیرہ کے قتل میں اس کی سہیلی طوبی اپنے دو ساتھیوں ذیشان اورفاروق کے ساتھ ملوث تھی۔

تھانہ شیراکوٹ میں مرکزی ملزمہ عظمی راؤ، حکیم ذیشان اورحافظ فاروق کے خلاف مقدمہ درج ہے۔


متعلقہ خبریں