’کشمیر نیک نامیوں کا قبرستان ہے‘

بھارتی مظالم جاری، تین کشمیری نوجوان شہید|humnews.pk

ویب ڈیسک: بھارتی اخبار نے بھارتی دھوکہ دہی اور کشمیریوں کی خاموشی کو بڑے طوفان کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر نیک نامیوں کا قبرستان ہے، اخبار کے مطابق پانچ اگست کی صبح کشمیریوں کے لئے نئے دھوکے کا آغاز تھا۔

بھارتی اخبار ’’دکن کرانیکل ‘‘نے کشمیر کی صورت حال کو مستقبل کے لئے خطرناک قرار دے دیا،

اخبار کے مضمون  کے مطابق کشمیر میں معاملات حل کرنے کا درمیانی راستہ مٹ چکا ہے، بھارتی اخبار کے مطابق  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے فیصلے سے سب سے زیادہ نقصان کشمیر کے بھارت نواز سیاستدانوں کو ہوا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ اس دھوکے کے بعد سیاستدانوں کے پاس عوام کا سامنا کرنے کے لئے بیانیہ ہی نہیں بچا،آرٹیکل میں انکشاف کیا گیا کہ حکومتی جرائم پر بھارتی میڈیا وہی کردار ادا کر رہا ہے جو ہٹلر کی وزارت پراپیگنڈا کیا کرتی تھی۔

بھارتی اخبار کے مطابق مقبوضہ وادی کے مکین بی جے پی کے فیصلے کو کشمیر کی شناخت پر حملہ سمجھتے ہیں اور بھارت کشمیریوں کو مفتوح سمجھ کر ان پر ہر طرح کا ظلم ڈھا رہا ہے۔

کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی خواہش ہے یا کشمیری سرنڈر کریں یا انہیں ختم کر دیا جائے۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا کی کوریج نے بھارت کا چہرہ عالمی سطح پر بھی مسخ کر دیا ہے لیکن بھارت سمجھتا ہےکہ مسئلہ کشمیر ختم ہو گیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ کشمیری غصے سے کوئی اوچھی حرکت کرنے کے موڈ میں نہیں اب کی بار وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے ان کا جواب ہر ایک کو حیران کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ’انسانی حقوق کونسل کو کشمیری عوام کی حالت زارپر فوری توجہ دینا ہوگی‘

کشمیر: بچوں کی چیخ و پکار سسکیوں میں ڈھلنے لگی، بیروزگاری پھیل گئی


متعلقہ خبریں