کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل ہے ، مشعال ملک

مقبوضہ وادی میں لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں، مشعال ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  نے کہاہے کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی ہے اورمقبوضہ وادی میں  معصوم لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔ 

مشعال ملک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل ہے ، نریندر مودی اس دور کا سب سے بڑا یزید ہے جو جلد عبرت کا نشان بنے گا۔ 

حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے، ہم حسینی پیروکار ہیں اس لئے ہم ہار نہیں مانیں گے۔ کشمیری عوام  ظالم کے خلاف کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انسانیت کے نام پر دھبا ہے، نریندر مودی بہت جلد عبرت کا نشان بنے گا۔ 

یہ بھی پڑھیے: ایٹمی جنگ ہوئی تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، مشعال ملک


متعلقہ خبریں