’موجودہ حکومت کو دھکا دینا کبڑے کو ٹانگ مارنے کے مترادف ہو گا‘

فوٹو: فائل


جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں کے بوجھ تلے دب رہی ہے، اس لئے موجودہ حکومت کو دھکا دینا کبڑے کو ٹانگ مارنے کے مترادف ہو گا۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کے لیے عملی قدم اٹھایا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں 37دن کرفیو نہ رہتا۔

سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو دھکا دینا کبڑے کو ٹانگ مارنے کے مترادف ہو گا، کشمیری کرفیو میں دم توڑ رہے ہیں مگر حکمران آنیوں جانیوں میں لگے ہوئے  ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ شہادتِ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی قربانی پوری انسانیت کے لیے ہدایت و رہنمائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہیومن رائٹس کمشنر کا بیان حوصلہ افزا ہے‘


متعلقہ خبریں