دس محرم الحرام کو شہریوں کے قبرستان جانے کی روایت


عشرہ محرم الحرام خاص طور پر نو اور دس محرم کو  شہریوں کا اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کرنا قدیم روایت ہےجو کئی صدیوں سے چلی آرہی ہے۔ 

محرم الحرام میں شہریوں کی بڑی تعداد جہان فانی سے کوچ کر جا نے والے اپنے پیاروں کی آخری آرام گاہوں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلئے صبح سو یرے ہی قبرستانوں کا رُخ کرتی ہے  جن میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہوتے ہیں۔

شہر ، شہر ، بستی بستی قبرستانوں میں شہری  جہاں اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی اور پھول ڈالتےہوئے نظر  آتے ہیں وہاں ۔بعض شہری قبروں پر مٹی کا لیپ اور پانی کا چھڑکاؤ  بھی کرتے ہیں۔

خواتین اور بچیاں قرآن خوانی اور مرد اپنے پیاروں کیلئے دعائے مغفرت کر تے رہتے ہیں۔

ہر سال قبرستا نوں میں اپنے پیا روں کی قبروں پر مٹی اور پھول ڈالنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیش نظر پھول اور مٹی فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہوجاتی ہے جو شہریوں سے من مانے دام وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عاشورہ محرم میں نیاز و سبیل کی روایت

محرم الحرام اور علم کی اہمیت


متعلقہ خبریں