کربلا میں بھگدڑمچنے سے31 افراد جاں بحق100 زخمی

کربلا میں بھگدڑمچنے سے16 افراد جاں بحق75 زخمی

فائل فوٹو


بغداد: کربلا میں عاشورہ کے روز بھگدڑ مچنے سے دو درجن سے زائد افراد جاں بحق اور کم سے کم 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کے وزیرصحت نے بین الاقوامی میڈیا میں نشر خبر کی تصدیق کرتے ہوے کہا کہ ہلاک اور زخمی افراد کی صحیح تعداد فی الفور دستیاب نہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ بھگدڑ مچنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماتمی جلوس کے دوران میں گذرگاہ گرجانے سے بھگدڑ مچ گئی تھی۔ وزارت نے 17 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

العربیہ کے مطابق 31 افراد جاں بحق اور 96 زخمی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کربلا میں یہ واقعہ ماتمی جلوس کے آخری حصے میں پیش آیا ہے جس سے لوگوں میں افراتفری پھیلی اور بھگدڑ مچ گئی۔

کربلا میں دس محرم کے جلوس میں ہزاروں مقامی افراد شریک تھے جب کہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی اہل تشیع اس جلوس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج کے دن کےلیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے تاکہ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں