کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانی ،قیمت ایک سو دس روپے فی کلو

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کا مفت ٹیسٹ کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی :ملک کے دیگر حصوں کی طرح شہر قائد میں بھی  محرم الحرام میں نذرونیاز کےلئے دودھ کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانی کی وجہ سے دوھ ایک سو دس روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

شہری انتطامیہ سوئی ہوئی ہے اور شہری نذر نیاز کے لئے مہنگے داموں دودھ خریدنے پر مجبور ہیں ،کمشنرکراچی کی ٹیمیں موقع سےغائب ہیں، دودھ فروشوں کوکھلی چھٹی مل گئی ہے۔

کراچی میں دودھ 110 روپےلیٹرکےحساب سےفروخت ہونے پرشہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔  نذرونیازاورسبیلوں میں دودھ کی تقسیم کیلئے شہری مہنگا دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہرمیں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپےلیٹرہےلیکن ڈیری فارمرزنےایکس فارم قیمت بڑھا کردکانداروں کودودھ مہنگا فروخت کرنا شروع کردیا ہےجس سےریٹیل قیمت بڑھ گئی ہے۔

یکم اگست سےدودھ فروشوں نےمن مانیاں کرکےقیمت بڑھادی ہےلیکن سرکاری مشینری کارروائی کےبجائےایسےعناصرکےخلاف کارروائی کےبیانات دیکرخانہ پری کررہی  ہے۔

شہریوں نے ہم نیوز کے توسط سے ضلی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیاجائے اور دودھ فروشوں کو من مانی قیمت وصول کرنے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: عاشورہ محرم میں نیاز و سبیل کی روایت


متعلقہ خبریں