دنیا بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری


عاشورہ محرم کے موقع پر دنیا بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے،ایشیاء یورپ آسٹریلیا اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں امام حسین علیہ السلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اہل بیت اطہار کی یاد میں یوم عاشور منایا جا رہا ہے۔ 

علی کی آنکھ کا نور حسین ہےنبی کے دل کا چین حسین ہے،  یوم عاشور کے موقع پر دنیا بھر میں لبیک یا حسین پکارتے عزاداران نے امام حق کی انسانیت کے لئے دی قربانی کا درس دہرایا۔

عراق کے شہر کربلا میں امام عالی مقام کی قربانی صبر اور استقامت کی یاد میں جلوس برآمد ہوا،، لاکھوں فرزندان اسلام نے اس جلوس میں شرکت کی،، عزاداران نے اہل بیت پر گزرنے والے مصائب کی یاد میں زنجیر زنی بھی کی۔

ایران کے مختلف شہروں میں دس محرم کے جلوس برآمد کئے گئے،، مشہد تہران اصفہان سمیت ملک کے مختلف حصوں سے لاکھوں عزاداران نے ماتمی جلوسوں میں شرکت کی۔

اسلامی ملکوں کے علاوہ آسٹریلیا امریکہ اور یورپ میں بھی عزاداران حسین نے واقعہ کربلا کی یاد میں جلوس برآمد کئے، عزاداران حسین کے جلوس درحقیقت اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امام حسین کی قربانی انسانیت کی معراج ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دس محرم الحرام کو شہریوں کے قبرستان جانے کی روایت


متعلقہ خبریں