امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن برطرف


واشنگٹن : امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن مستعفی  ہوگئے ہیں ۔ 

جان بولٹن کا استعفی اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جان بولٹن کو برطرف کرنے کا اعلان  کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ انہوں نے  جان بولٹن کو گزشتہ رات بتا دیا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا انہیں  جان بولٹن کی بہت سی تجاویز سے شدید اختلاف تھا، اسی لئے جان بولٹن سے استعفیٰ مانگا تھا جو انہوں نے آج صبح دے دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  امریکہ کے لئے  قومی سلامتی کے  نئے  مشیر  کی نامزدگی آئندہ ہفتے کرینگے۔ آئندہ ہفتے نئے مشیر کی نامزدگی بارے بھی صدر ٹرمپ نے از خود اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے جان بولٹن کی خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کو ’شاندار خبر‘ کیا ملی؟


متعلقہ خبریں