اسٹاک مارکیٹ 467پوائنٹ کے اضافے پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تعطیلات کے بعد پہلے روز کاروباری حضرات کافی متحرک رہے اور تیزی دیکھنے میں آئی۔

بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 30 ہزار 467 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے دوران 100 انڈیکس 63 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

مارکیٹ کھلنے کے بعد مسلسل تیزی رہی تاہم دوپہر کے وقفے کے بعد کچھ دیر کے لیے مندی دیکھی گئی۔

ہنڈرڈ ایڈیکس ایک وقت میں31,019.81 پر بھی چلا گیا تھا جو آج کی بلند ترین سطح رہی تاہم مندی کے سبب انڈیکس 30 ہزار467 پر بھی آگیا تھا جو آج کی کم ترین سطح تھی۔

اسکرین شاٹ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز78,805,200 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,684,864,877 رہی اور انڈیکس 30,954 پر تھا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کی صورتحال تسلی بخش رہی اور مجموعی طور پر 795 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں