سرکاری افسران کے گوشواروں کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کا مطالبہ


لاہور: پنجاب کے سرکاری افسران کے گوشواروں کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن آصف محمود نےکی جمع کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کے سالانہ گوشواروں کو حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان شدت سے محسوس کرتا ہے کہ سرکاری سطح پر کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہیے اور سرکاری محکموں سے کرپشن کے خاتمے کا آغاز کیا جائے۔

متن کے مطابق تمام سرکاری افسران کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی جانچ پڑتال کی جائے۔


متعلقہ خبریں