ایپل نے آئی فون 11 کے نئےماڈلز متعارف کرا دیے


نیویارک: اسمارٹ فونز بنانے والی سب سے مقبول کمپنی ’ایپل‘ نے اسٹریمنگ سروس کے ساتھ جدید تین کیمروں پر مشتمل آئی فون صارفین کے لئے پیش کر دیئے ہیں۔

نئے موبائل پیش کرنے کا اعلان ایپل کے سب سے بڑے مارکیٹنگ ایونٹ کے دوران کیا گیا جہاں کمپنی نے اپنی نت نئی مصنوعات بھی پیش کیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ان کا نیا موبائل اسمارٹ فون 11 دو الٹرا وائڈ اینگل لینز بیک کیمروں کے ساتھ دستیاب ہے جس میں نیکسٹ جنریشن مائیکروچِپ اے 13 چسپا کی گئی ہے۔

اس موبائل کی قیمت 699 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ گزشتہ سال پیش کیے گئے آئی فون کے نئے موبائل کی قیمت 749 ڈالر تھی۔

مارکیٹ میں پیش کئے گئے موبائلز میں آئی فون 11 پرو سب سے مہنگا موبائل ہے جس کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

اس میں تین وائڈ اینگل ٹیلی فوٹو بیک کیمرے موجود ہیں جبکہ اس کی اسکرین کا سائز بھی دوسرے ماڈلز سے بڑا ہے۔

ایپل ٹی وی پلس

ایپل اسٹریمنگ ٹیلی ویژن کے میدان میں بھی کود پڑا ہے اور رواں سال نومبر کے مہینے میں ایپل ٹی وی پلس کی سروس میں مہیا کرنے جا رہا ہے جو چین کے علاوہ سو ممالک میں دستیاب ہو گی۔

ایپل کی نئی مصنوعات جن میں آئی فون، آئی پیڈ اور میک لینے والے صارفین کو اسٹریمنگ ٹی وی کی سہولت ایک سال کے لئے مفت فراہم کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ ایپل کی نئی اسٹریمنگ سروس مارکیٹ میں موجود نیٹ فلیکس اور دیگر اسٹریمنگ سروس سے قدرے سستی ہو گی۔

’ گردہ بیچ کر ہی آئی فون خریدا جا سکتا ‘

ٹوئٹر پر ایک صارف نے مکڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئی فون 11 کے کیمرے مکڑی کی آنکھوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔

 

ایک اور صارف نے کہا کہ گردہ بیچ کر ہی آئی فون خریدا جا سکتا۔

 


متعلقہ خبریں