امریکہ نے ٹی ٹی پی کے سربراہ سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

امریکہ نے ٹی ٹی پی کے سربراہ سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نورولی محسود سمیت مختلف تنظیموں کے 15 افراد اور ان کے مدد گاروں کو عالمی دہشت گرد قرار دے کر ان پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت لگائی گئیں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے حماس، القاعدہ، داعش اور ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 15 افراد کو دہشت گرد قرار دے کر ان پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود نے پاکستان بھرمیں کئی دہشتگرد کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہیں، امریکہ کی جانب سے ان کے اثاثے بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے ستمبر2010 میں امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد قراردیا تھا۔

دیگر جن دہشت گردوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں ترکی میں مقیم حماس کے مالی امور کے سربراہ ظاہر جبرین اور قدس فورس کے چیف سعید آزادی شامل ہیں۔

برازیل میں القاعدہ اور فلپائن میں داعش کے ایک ایک کارندے کو بھی دہشت گرد قرار دے کر ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی ترکی میں ایک جیولری کمپنی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں