صدر ٹرمپ ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات پر آمادہ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات  پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے جاتے ہی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات کرسکتے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے پہلے ایران کے پاسداران انقلاب سمیت مختلف تنظیموں پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت پابندیاں لگائی گئیں اورساتھ ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات کا بھی عندیہ دے دیا گیا۔

دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی کے ترجمان نے کہا کہ جان بولٹن کی برطرفی امریکہ کی ایران پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

ایرانی صدر  پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ پابندیوں کے خاتمے تک ایران امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔


متعلقہ خبریں