تحائف کی صورت میں نواز شریف کو اربوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف

نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق مسلم لیگ نواز کے قائد کو اربوں روپے منتقل کیے گئے۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو تحائف کی صورت میں ایک ارب سے زائد منتقل کئے گئے۔

حسین نواز نے اپنے والد کو ایک ارب 16 کروڑ 56 لاکھ 55 ہزار 303 روپے تحفے میں دئیے۔

دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے 12 لاکھ 67 ہزار 568 یورو کی مد میں اپنے والد نواز شریف کو دئیے۔

سابق وزیراعظم کو ڈالرز کی صورت میں ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزار، 755 تحفے کی طور پر دئیے گیے۔

حسین نواز نے یہ رقوم نواز شریف کو 2010 سے 2017 کے دوران منتقل کیں۔

نواز شریف کو 2010-2011 میں 21 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار سے زائد کی رقم تحفے میں دی گئی۔

دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو 2014-2015 میں 38 کروڑ 64 لاکھ 34 ہزار کی رقم حسن نواز نے تحفے کی صورت میں منتقل کی۔

2015، 2016 اور 2017 میں نواز شریف کو تحائف کی صورت میں 56 کروڑ 23 لاکھ 26 ہزار کی رقم منتقل ہوئی۔


متعلقہ خبریں