سانحہ نائن الیون کو 18 برس بیت گئے


گیارہ ستمبر 2001 کو امریکی سرزمین پر ہونے والے اندوہناک دہشت گرد حملے کو گیارہ برس بیت گئے ہیں اس حملے کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ کا طویل سلسلہ شروع ہوگیا جو آج تک نہیں تھم سکا۔

11 ستمبر 2001 کو دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 19 ارکان نے چار مسافر طیارے اغوا کر لئے جس میں سے دو طیاروں کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور ایک کو فوجی مرکز پینٹاگان سے ٹکرا دیا۔ اس حملے میں تین ہزار سے زائد افراد مارے گئے جبکہ چھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پینٹاگون پر کیے گئے حملے میں دس ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی ہوا۔ امریکی سرزمین پر پرل ہاربر کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔

سانحہ نائن الیون نے جدید دنیا کی تاریخ ہی بدل دی۔

حملوں کے جواب میں اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اور دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی کا جواز بنا کر افغانستان اور عراق پر حملہ کر دیا۔

سانحہ نائن الیون کی وجہ سے  دنیا بھر میں ’وار آن ٹیرر‘ کی عالمی مہم شروع کی گئی جس میں اب تک لاکھوں افراد  لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں