کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بھارت نہیں، سری لنکن وزیر

کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بھارت نہیں، سری لنکن وزیر

کولمبو: سری لنکن وزیرِ کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارتی ہاتھ  ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے 2009 میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دستیابی ظاہر کرنے والے کرکٹرز کو منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاریں گے، شاہینوں کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لیے پر امید ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے خود کو فارغ سمجھیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اطلاع انہیں معروف بھارتی اسپورٹس کمنٹیٹرز نے دی ہے۔

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

Informed sports commentators told me that India threatened SL players that they ll be ousted from IPL if they don’t refuse Pak visit, this is really cheap tactic, jingoism from sports to space is something we must condemn, really cheap on the part of Indian sports authorities

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو IPL سے خود کو فارغ سمجھیں، خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائ جاھلانہ ہے، سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے اگر ہے

1,775 people are talking about this

ان کا کہنا تھا کہ خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اسپورٹس حکام کو شرم آنی چاہئے اگر ہے۔

گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ سری لنکا کے 10 کے قریب کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

جنہوں نے تحفظات کا اظہار کیا ان میں لاسیت مالنگا، ڈیکویلا، دھنن جیا، تھیسارا پیریرا، اکیلہ دھنن جیاء، اینجیلو میتھیوز۔ دینش چندی مل،  کپتان دیموت کارناراتنے اور سورنگا لکمل شامل ہیں۔

سری لنکن بورڈ کے چیف سیلکٹراسانتھا ڈی میل کے مطابق انتظامیہ نے تمام کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے لیے فیصلہ کرنے کی پوری چھوٹ دی ہے

ترجمان سری لنکن بورڈ کے مطانق کئی سینئیر کھلاڑیوں کے انکار کے بعد سیلکٹرز نے ٹی20 اور ون ڈے کے لیے اسکواڈ فائنل کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کے نام منظوری کے لیے وزیر کھیل ہرین فرنینڈو کو بھیج دیے گئے۔

پاک سری لنکا سیریز کا شیڈول

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچیز کھیلے جائیں گے۔ سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی جہاں تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 29 ستمبر بروز اتور جبکہ تیسرا میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

دونوں ٹیمیوں کے درمیان تین ٹی 20 میچ بھی ہوں گے جن کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ اکتوبر کو پہلا ٹی 20 میچ ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ اسی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7 اور 9 اکتوبر کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں