20 سال تک چلنے والی بیٹری تیار


عام طور پر گاڑی کی بیٹری چند سال چلنے کے بعد جواب دینا شروع کر دیتی ہے لیکن کینیڈا کے ڈلہوزی یونیورسٹی کے انجینئرز نے ایک ایسی بیٹری بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو 20 سال یا اس سے زیادہ عرصہ چلے گی۔

جنرل آب الیکٹرو کیمیکل سوسائٹی میں چھپنے والے ایک مضمون کے مطابق یونیورسٹی کے انجینئرز نے لیتھیم آئن سے چلنے والی ایسی  بیٹری کو ٹیسٹ سے گزارا ہے جو دس لاکھ میل تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انجینئرز کو تحقیق کے لیے مشہور بیٹری بنانے والی ٹیسلا کمپنی نے فنڈنگ کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ بیٹری ربوٹ ٹیکسیوں اور الیکٹرک کاروں میں زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب گاڑی میں بیٹھ کر فضاؤں کی سیر کرنا ہوا ممکن

بہت زیادہ درجہ حرارت یا انتہائی سردی میں گاڑی کی بیٹری وقت سے پہلے اپنا اثر کھودیتی ہے لیکن ڈلہوزی یونیورسٹی کے انجینئرز کا کہنا ہے کہ لیتھیم آئن سے بنائے جانے والی بیڑی کو انتہائی گرمی سے گزارا گیا ہے۔ نئی بیٹری 130 ڈگری فارن ہائیٹ تک کی درجہ حرارت تک کی گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انجینئرز کے مطابق یہ بیٹری خاص سیل سے بنائی گئی ہے جو الیکٹرو لائٹس کی مدد سے زیادہ درجہ حرارت میں اعلیٰ چارج رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انجینئرز کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بیٹریوں کے جدید ترین ماڈلز مارکیٹ میں آئیں گے جن میں اس بیٹری سے بھی زیادہ لمبا عرصے چلنے کی صلاحیت موجود ہوگی۔


متعلقہ خبریں