’آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ وادی کے لوگوں کی مدد کیلئے پرجوش ہیں‘


اسلام آباد: وزیرا عظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ وادی کے لوگوں کی مدد کیلئے پرجوش ہیں اورلائن آف کنٹرول عبور کرنے کیلئے نہ صرف بے تاب ہیں بلکہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوششیں بھی ہوئی  ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  لائن آف کنٹرول عبور کرتے ہوئے بھارتی فوج کی گولیوں سےآزاد کشمیر شہری شہید بھی ہوئے ہیں۔

راجہ فاروق حیدر خان کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں وادی میں جاری کرفیو کے بعد پیداشدہ صورتحال پر غور ہوا ہے۔ کشمیر کی صورتحال اور سرحد پار کرنے بارے بطور وزیراعظم میرے اوپر بڑا دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا واحد وکیل ہے۔اس کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔آج دنیا میں پہلی مرتبہ ہندوستان کے موقف کو پزیرائی نہیں مل سکی ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا ہے کہ  سیاسی قیادت کی آج مزید بڑی بیٹھک ہوگی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی اس معاملے میں مشاورت کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کی جنگ آزادی اور سدھن قبیلہ


متعلقہ خبریں