پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے، خادم اعلیٰ


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا، اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی کے لیے کیے جانے والے اقدامات، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ وقت اتحاد واتفاق کا ہے اور ملک اتحاد کی قوت سے ہی آگے بڑھے گا۔ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت پاکستان کے عوام کا مقدر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی عظیم قربانیاں مسلمہ ہیں۔  قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں ایسے ناسور کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر مثبت انداز میں عملدرآمد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ دہشت گردی کا چیلنج جتنا بڑا ہے، پاکستانی قوم کا عزم اس سے زیادہ بلند ہے۔

خادم اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے عفریت کو ہر قیمت پر شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں