افغانستان: امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ

کابل: غزنی میں خودکش حملہ، 7 افراد ہلاک

فائل فوٹو


کابل: نائن الیون کی 18 ویں برسی پر افغانستان میں امریکی سفارتے خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سفارت خانے کےکمپاونڈ پر جب راکٹ گرا اس وقت 18 برس قبل امریکہ میں ہونے والے حملے کی یاد میں تقریب جاری تھی۔

افغانستان میں موجود نیٹو نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سفارتخانے پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا ہے جب ایک روز قبل ہی طالبان نے امریکہ کو دھمکی دی تھی مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ اس کے لیے پچھتاوے کا سبب بنے گا۔

یہ بھی جانیں امریکہ اپنے فیصلے پر پچھتائے گا، طالبان

افغان امن کے لیے جاری مذاکرات معطل ہونے کے بعد عسکری جنگجووں کا یہ کابل پر پہلا  بڑا حملہ تھا۔

مذاکرات معطل ہونے کے بعد دونوں جانب شدید حملے جاری ہیں اور تخار صوبے کے تین اضلاع پر طالبان کے قبضے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔

تخار صوبے کے گورنر کے ترجمان جواد ہیجری کے مطابق دو روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعد سیکورٹی فورسز نے یہ ڈسٹرکٹ خالی کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اس ڈسٹرکٹ کو عام شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کیلئے پسپائی اختیار کی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں 28 ستمبر کو صدارتی انتخاب ہونے والے ہیں اور طالبان نےعام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی سرگرمیوں سے دور رہیں۔

دوسری جانب امریکہ کا دعویٰ ہے کہ مذاکرات معطل ہونے بعد سے اتحادی فوجوں نے حملوں میں اضافہ کیا ہے جس سے 1000 سے زائد طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں