پاک سری لنکا سیریز: مہمان ٹیم نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاک سری لنکا سیریز: مہمان ٹیم نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تین ایک روزہ میچوں میں نیرو تھرمانے اور تین ٹی20 مقابلوں میں داسو شناکا مہمان ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

رواں ماہ کی 27 تاریخ سے شروع ہونے مقابلوں میں شرکت کے لیے سری لنکا نے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ان میں بونا تھلاکا، ثمرا وکرما، اویشکا فرنینڈو، اوشادا فرنینڈو، شیہان جے سوریا، داسون شیناکا، مینود بھنوکا، اینجرو پریرا، ونندو ہسارانگا، لکشان سنداکن، نووان پردیپ، کیسورو ادانا، کاسن ردھیکا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سب سے پہلے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔ پہلا میچ بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے شروع ہوگا۔

دوسرا ایک روزہ میچ 29 ستمبر بروز اتور جبکہ تیسرا میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

تین ٹی 20 میچ بھی ہوں گے جن کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ اکتوبر کو پہلا ٹی 20 میچ ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7 اور 9 اکتوبر کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں