کراچی: ’’اربن فاریسٹ ‘‘کا اجازت نامہ منسوخ کرکے 15 ہزار پودوں کولاوارث کردیا گیا


کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی )کی جانب سے ایک غیر سرکاری جنگل ’’اربن فاریسٹ ‘‘کا اجازت نامہ منسوخ کرکے 15 ہزار پودوں کولاوارث کردیا گیاہے۔

کنکریٹ کا جنگل بنتے کراچی میں درختوں سے پیارکرنےوالے ایک شہری نے سرکاری پارک کو گود لے کر جنگل اُگانے کی کوشش کی جو کے ایم سی کو پسند نہ آئی۔

کراچی میٹرو پولیٹین کار پوریشن کی طرف سے پارک کو گود لینے کا اجازت نامہ منسوخ کرکے 15 ہزار پودوں کو تباہی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے۔

کلفٹن کے علاقے میں  واقع سرکاری پارک کوجولائی دوہزارسترہ میں شہزاد قریشی نامی شہری نے گودلیا اور اپنی مدد آپ کے تحت ایک چھوٹا سا اربن فاریسٹ اُگانے کی کوشش کی۔

گزشتہ سال میئر کراچی نے معاہدہ منسوخ کرنے کی کوشش کی توعلاقہ مکینوں کی جانب سے مخالفت کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا لیکن ان ایک بار پھر محکمہ باغات اس پارک کو اپنے ماتحت کرنے کی کی کوشش کر رہا ہے۔

میئرکراچی وسیم اختر نے محکمہ باغات کے ڈی جی آفاق مرزا کی سفارش پرعمل کرتے ہوئے معاہدہ ایک بار پھر منسوخ تو کردیا لیکن علاقہ مکین اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔

کے ایم سی کے محکمہ باغات کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اپنی مددآپ کے تحت ہر سال ہیٹ ویو کا شکار بننےوالے کراچی کواربن فاریسٹ جیسا تحفہ دینے والے شہری لائق تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کچرے کے ڈھیر ٹھیکے پر دیے جانےکا انکشاف


متعلقہ خبریں